پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں متعین افغان قونصلر جنرل عبدالوحیدپویان نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے قریبی تعلقات ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کے رسم ورواج ایک ہے لیکن بعض قوتیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب نہیں دیکھنا چاہتی،پاکستان ہمیں مشورے ضروردے،لیکن پابندنہ بنائے، افغان حکومت عوام کی بہتر مفادکیلئے بھارت سمیت دیگر ممالک کیساتھ تعلقات استوار رکھیںگی جبکہ ہمسایہ ممالک کی ساکھ کو نقصان پہنچنے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی سرزمین افغانستان کو کسی اور ملک کیخلاف استعمال کرنے دینگے،خطے میں قیام امن کے حوالے سے پختون قوم کے نام پر سیاست کرنے والے لیڈر سے کئی بار رابطہ کر نے کے باوجود بھی ملاقات کا وقت نہیں مل سکا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پشاور پریس کلب میں ریجنل فورم فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام افغان کلچر کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میںامن لانے اور ملک میں ترقیاتی کام کرنے والے ممالک اور امدادی اداروں کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ افغانستان میںگزشتہ چالیس سالوں سے ہونے والے جنگ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایاہے۔
بعض قوتیں پاکستان اور ہمیں قریب نہیں دیکھنا چاہتیں‘ اسلام آباد مشورہ دے پابند نہ بنائے، عوام کے مفاد میں بھارت سمیت دیگر ملکوں سے تعلقات رکھیں گے:افغان قونصلر جنرل
Sep 24, 2017