ویانا (آن لائن) فرانسیسی تاجر نے برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق آسٹریا کی حکومت نے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ خلاف ورزی پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔تاہم فرانس کے ایک ارب پتی تاجر راشد نقاذ نے آسٹریلیا میں برقع پہننے والی تمام خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں ادا کروں گا اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر بھی تسلیم کرنے ہوں گے۔