نوشہرو فیروز(صباح نیوز)نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر بائی پاس کے مقام پر آئل ٹینکر اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں آگ لگنے سے3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ایس پی عمران قریشی کے مطابق نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث قومی شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
نوشہرو فیروز: ٹرالر کیساتھ تصادم ، آئل ٹینکر میں آگ بھڑ ک اٹھی ، 3افراد زندہ جل گئے
Sep 24, 2017