اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) انتخابات بل دو ہزار سترہ کی سینٹ سے ترامیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سے اسکی منظوری کیلئے اجلاس 5 اکتوبر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی سے ترمیم شدہ بل کی منظوری کے بعد بل کو صدارتی توثیق کے لیے ایوان صدر بھیج دیا جائے گا۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے بل پر دستخط کے نتیجہ میں عدالت عظمیٰ سے نا اہل قرار دیئے جانے والے سبکدوش وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دوبارہ صدربن سکتے ہیں۔