نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں: شجاعت

لاہور (آن لائن) چودھری شجاعت حسین سے جے یو پی کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہر وہ شخص مسلم لیگی ہے جس کے دل میں پاکستان کا درد اور محبت ہے، آج اکثر لیڈر قوم کو بے راہ روی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس وقت سب سے محب وطن افراد کو جمع کرنا ضروری ہے۔ جمعیت علماء پاکستان محب وطن افراد کی جماعت ہے، دورہ کراچی میں بھی میرا یہی مقصد تھا اس مشن کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ سربراہ جمعیت علماء پاکستان قاری زوار بہادر نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے محب وطن افراد کو اکٹھا کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...