پاکستان کوبھارتی دھمکی دیوانے کا خواب ہے،‘ارشد تقی

Sep 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے کہا ہے کہ بھارت کیطرف سے پاکستان کو دھمکی دیوانے کا خواب ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے چھ ستمبر 1965 کو کیا ہوا تھا؟ اس وقت پاکستان ایٹمی طاقت بھی نہیں تھا اور اس وقت پاکستان کے پاس اسلحہ کی بھی کمی تھی، آج کا پاکستان 1965 سے ہزار گنا آگے ہے، بھارت کو ناکوں چنے چبانے کی آج پاکستان کے پاس پوری طاقت موجودہے،نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ بھارت کیطرف سے پاکستان کو دھمکی دیا جانا ایسے ہی ہے جس طرح کوئی دیوانا خواب دیکھ رہا ہو، پاکستان کی بہادر افواج نے 1965 میں وسائل کی کمی کے باوجود انڈیا کو شکست فاش دی، پاک فضائیہ نے فتح کے بھی عالمی ریکارڈ بنائے، آج تو پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اور پاکستانی عوام اور افواج دفاع وطن کے لئے ایک جسم کی مانند متحدہیں، اگر کسی نے بھی پاکستان کیطرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستانی عوام اور افواج ملکر دشمن کو نشان عبرت بنانے کی پوری مہارت اور طاقت رکھتے ہیں، انڈیا کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور امن کوپسند کرتاہے، امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنا بھارت کی بھول ہے، بھارت ہوش کے ناخن لے اور دھمکیاں دیکر اپنی تباہی کا سامان تیار نہ کرئے، ورنہ اب کی بار بھارت کو کسی بھی جارحیت کاجواب ایسے طریقے سے ملے گا کہ آئندہ شاہد بھارت کانام دنیا کے نقشے سے مٹ جائے۔

مزیدخبریں