قومی وومن کھلاڑیوں نے تین گولڈ چار سلور اور دو برائنز میڈلز جیت لئے

Sep 24, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دبئی میں کھیلی جا رہی ایشین پاور لفٹنگ بنچ پریس چیمپین شپ میں نو رکنی قومی ویمن کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تین گولڈ، چار سلور اور دو براونز میڈلز اپنے نام کر لئے ہیں۔ پاکستان کی اس ایونٹ میں شریک نوکھلاڑیوں میں چار بہنیں بھی شامل ہیں اور ان چاروں نے پاکستان کے میڈلز جیتے ہیں ان چار بہنوں میں ویرونکا سہیل، سبیل سہیل، ٹوینکل سہیل اور مریم سہیل شامل ہیں۔ پاکستان کی جن بیٹیوں نے یہ میڈلز اپنے نام کئے ہیں ان میں انڈر17 میں ویٹ کیٹگری 47کے جی میں ویرونکا سہیل نے گولڈ، 47کے جی اوپن ویٹ کیٹگری میں سبیل سہیل نے براونز، 52کے جی (جونیئر) ویٹ کیٹگری میں رابعہ شہزاد اور 57کے جی (جونیئر) ویٹ کیٹگر میں ثنیہہ غفور نے سلور۔ 63کے جی (ماسٹرزٹو) ویٹ کیٹگری میں نزہت جبین نے گولڈ، 72کے جی (جونئیر) ویٹ کیٹگری میں ٹوینکل سہیل نے گولڈ، 72کے جی (سینئر) ویٹ کیٹگری میں نادیہ مقصود نے سلور۔72کے جی (سینئر)ویٹ کیٹگری میں مریم سہیل نے براونز اور84کے جی(جونئیر)ویٹ کیٹگری میں پاکستان کی بیٹی ربعہ رزاق نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

مزیدخبریں