لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت لاہور ڈویژن کے ارکان نے حضور حجتہ الاسلام مولانا پیر عرفان شاہ مشہدی کے اعلان پر ملک بھر میں کربلا میں دین حق کا پرچم بلند کرنے والے سیدنا امام حسینؓ ودیگر آل رسولؐ اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لئے دوسرے شہروں کی طرح لاہور مزار نائب محدث اعظم مولانا مشتاق فاروقی مکھن پورہ سے لے کر دربار میراں حسین شاہ زنجانی ریلی نکالی شرکا سردار رضا فاروقی، شان علی قادری، فیصل سیفی، پیر ضیامحی الدین فاروقی، وقاص رضوی، خرم ہجویری، صدام نصیروی، علامہ فیاض چشتی، حارث عطاری، حافظ عبدالرافع قادری ودیگر نے خطاب میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔