نواز شریف پر بنائے گئے تمام کیسز مفروضوں پر مبنی ہیں:میاں مشتاق

Sep 24, 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے تحصیل فیروزوالہ کے نائب صدرمیاں مشتاق احمداورطارق محمود ڈارنے کہاہے کہ میاں نواز شریف پر بنائے گئے تمام کیسز مفروضوں پر مبنی ہیں۔ رہائی سے جے آئی ٹی اور نیب پر شکوک وشبہات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نواز شریف ، مریم نواز ، کپیٹن(ر) صفدر کے سیاسی گراف میں اضافہ ہوا ہے میاں نوا زشریف کی رہائی کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے مسلم لیگی رہنمائوں کی رہائی کو ڈیل قرار دینے والے دراصل خود کو دھوکہ دے رہے ہیں یہ رہائی حق وسچ کی فتح ہے جس سے پوری قوم آگاہ ہے میاں نواز شریف سچا، کھرا اور پاکستانیت کی بات کرنے والا سیاسی لیڈر ہے اسی وجہ سے قوم آج بھی انہی اپنا مسیحا تصور کرتے ہیں۔

مزیدخبریں