یوم عاشورپرانتظامیہ نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے: فلاحی تنظیمیںحافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیف اﷲخٹک اور ڈپٹی کمشنر عدنا ن ارشد اولکھ کی جانب سے محرم الحرم کے دوران سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے پر شہر کی مختلف سماجی، فلاحی تنظیموں نے اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور پولیس جوانوں نے جس تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے وہ نہایت ہی مثالی اور قابل تعریف تھے اور یہ ضلع کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ڈی۔پی۔او اور ڈپٹی کمشنر کی ہمہ وقت کوآرڈنیشن دکھائی دی۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے صدر مظہر وڑائچ ،انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر چودھری امتیاز احمد تاج، اورعوامی محاذ کے صدررانا خالد محمود نے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کے دوران کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عشرہ محرام الحرام اور خصوصاً عاشورہ محرم کے موقع پر کیے جانے والے مثالی انتظامات کی بدولت ضلع میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اجلاسوں میں تمام مکاتب فکر کے علماء وذاکرین اور امن کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کی بھی تعریف کی گئی جنھوں نے بھائی چارہ اور رواداری کی فضا کو فروغ دیکر امن امان کو قائم رکھنے میں کلیدی کردار اداکیا۔