میانوالی: باپ سے تلخ کلامی پر مخالف نے اسکے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

میانوالی، واں بھچراں (نامہ نگاران) باپ سے تلخ کلامی پر مخالف نے اسکے 5سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ 5سالہ نصیر احمد اپنے والد اور دیگر کے ساتھ اپنے رشتہ دار کے گھر میں بیٹھا تھا کہ ریاض نے اس پر فائرنگ کردی۔ 5سالہ بیٹے نصیر احمد‘ ریاض ،اقبال سکنائے شادیہ کے ساتھ قریب ہی اپنے رشتہ دار اسلم کی بیٹھک میں بیٹھے تھے کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح ریاض ساکن چک نمبر TDA-320 چوبارہ ضلع لیہ آیا اور آتے ہیں آتشیں اسلحہ سے اس کے بیٹے نصیر احمد پر فائرنگ کردی جسے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا جبکہ ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موقت سے بھاگ گیا‘ نصیر احمد کو شدید زخمی حالت میں علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال میانوالی لے جارہے تھے کہ وہ انہی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میںہی جاں بحق ہوگیا ‘ وجہ عناد یہ بیا ن کی گئی ہے کہ مدعی او رملزم کے مابین چند رو ز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی تھانہ واں بھچراں میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...