افغانستان کا پولیو وائرس پاکستان میں پھیلنے کا انکشا ف

Sep 24, 2018

اسلام آباد (اے این این) افغانستان کے صوبے قندھار اور ہلمند میں پیدا ہونے والا پولیو وائرس پاکستان میں راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو کے نیشنل رابطہ کار رانا محمد صفدر نے بتایا کہ وائرس پشاور اور خیبر پی کے کے کئی علاقوں میں پایا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان سفر کرنے والے افراد کے ساتھ وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے سدباب کے لیے بچوں کا مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔رانا محمد صفدر کاکہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد کے پاس تقریبا 14 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم سکیورٹی خدشات کے پڑوسی ملک کے مختلف صوبوں میں پولیو مہم جاری نہیں رکھی جا سکی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان پہنچا۔ واضح رہے کہ 2013 میں شامی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ فاٹا کے علاقے میں موجود پولیو وائرس شام میں بھی پھیلا کیونکہ فاٹا کے جنگجوں نے لڑائی کی غرض سے شامی پٹی کا سفر کیا تھا۔

مزیدخبریں