راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائی کے موقع پر تصویر بننے اور عمر قید کے قیدی محمد حنیف عباسی کی تصویر میں موجودگی کی وجوہات کے تعین کیلئے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے تشکیل دی گئی دو رکنی انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ بنا کر چلی گئی جو آج 24 ستمبر کو رپورٹ آئی جی کو پیش کریگی۔ ڈی آئی جی ملک شوکت فیروز اور اے آئی جی صفدر نواز کمیٹی میں شامل تھے کمیٹی کی نگرانی میں اڈیالہ جیل میں کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران جیل سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہ ہوسکی تھی۔