مظفر گڑھ: فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر نوجوان پر بدترین تشدد‘ ویڈیو بنالی

مظفرگڑھ (نامہ نگار) تلیری کے رہائشی صہیب حسن نے اپنی زرعی زمین کے قریب آباد افراد کو کئی مرتبہ اپنی زرعی اراضی پر سیوریج کا گندا پانی چھوڑنے اور فصل کا اجاڑا کرنے سے منع کیا مگر وہ نوجوان صہیب کو دھمکیاں دیتے رہے، دو دن قبل بھی اسی تنازع پر صہیب حسن اور مختیار وغیرہ میں توتکرار ہوئی اور طیش میں آکر مختیار، شعبان، زوار، رمضان، عزیز، سلطان، غلام حسین، شاکر، شوکت اور اعجاز وغیرہ جمع ہوگئے اور ڈنڈوں، سوٹوں سے مسلح افراد نے صہیب حسن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزمان تشدد کرنے کیساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔ بعدازاں ملزمان شدید زخمی حالت میں صہیب کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم عزیز کو تو گرفتار کرلیا مگر کیس میں نامزد کسی مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کیا جاسکا اور نہ ہی تشدد کی ویڈیو برآمد کی نوجوان نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...