چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

Sep 24, 2018

پشاور (صباح نیوز) چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی۔ چین سے خاتون نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی جس کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جب کہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا، میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا توالٹا دھمکیاں دینے لگا اوراب میرا ویزہ ختم ہونے والا ہے اور میرے پاس رقم بھی نہیں۔ پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں