تھرپارکر: غذائی کمی، وائرل انفیکشن کا شکار مزید 4 بچے دم توڑ گئے، ہلاکتیں 463 ہوگئیں

مٹھی(صباح نیوز) غذائیت کی کمی اور وائرل انفیکشنز کے باعث صوبہ سندھ کے صحرائی ضلع تھرپارکر میں مزید 4 نومولود دم توڑ گئے۔ مرنے والے چاروں بچوں نے اپنی آخری سانسیں مٹھی کے سول ہسپتال میں لی تھیں جہاں انہیں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا۔ مزید 6 بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں سال غذائی قلت آلودہ پانی پینے سے ہونے والی بیماریوں سے نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 63 ہوگئی۔ بیمار بچوں کے والدین نے ڈاکٹروں کے نامناسب رویئے، ادویات کی کمی، کراچی اور حیدر آباد منتقل کرنے والی مفت ایمبولینس سروس کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات کیں۔ ننگرپارکر، چاچڑو، اسلام کوٹ، ڈپلو، داہل اور دیگر علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے بیمار اور دیگر انفیکشنز کا شکار بچوں کو بھی ہسپتال لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...