کراچی(آن لائن)وفاقی حکومت کی مجموعی طور پر 6 لاکھ 49 ہزار 176 ملازمتوں میں سے 5.48 فیصد خواتین اور 2.82 فیصد غیر مسلم ملازمین ہیں۔ میڈٖیا رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری اعدادو شمار برائے 17-2016 کے مطابق وفاقی حکومت کی 6 لاکھ 49 ہزار 176 میں سے 78 ہزار 623 ملازمتیں خالی ہیں جس کے نتیجے میں تمام وفاقی ادارے 5 لاکھ 70 ہزار 553 ملازمین کی مدد سے فعال ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ خالی ملازمتوں کے مقابلے میں بھی خواتین کی تعداد کم ہے جو 31 ہزار 281 بنتی ہے۔وفاقی حکومت میں خواتین ملازمین کی شرح گزشتہ سال 23 ہزار 298 رہی تھی جو بڑھ کر 34.26 فیصد رہی۔مختلف اداروں میں 31 ہزار 281 خواتین افسران ہیں، ایک ہزار 246 مرکزی سیکریٹریٹ میں ملازمت پیشہ ہیں جبکہ 30 ہزار 35 خواتین منسلک محکموں اور ذیلی دفتروں میں موجود ہیں۔
سرکاری ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کی نمایاں کمی کا انکشاف
Sep 24, 2018