بہاولپور: رکشے کو بچاتے بس الٹ گئی 3 افراد جاں بحق، 9 ز خمی

Sep 24, 2018

بہاول پور (نامہ نگار)بہاولپور سے 14 کلو میٹر دور ڈیرہ بکھا اے سی کوچ چنگ چی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے۔ بھاولنگر سے طاہر کوچ اے سی بس بہاول پور آرہی تھی اور اس کے ساتھ چوہدری کوچ مقابلہ میںآرہی تھی۔ اے سی کوچ جب چک 7 بی سی پہنچی تو ایک چنگ چی رکشہ یوٹرن سے اچانک نکلا تو اے سی بس طاہر کوچ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار نواز نامی شخص جو کہ حاصل پور بستی چھونہ کا رہائشی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دو مسافر ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ تقریباً 9کے قریب زخمی مسافر بی وی ایچ بہاول پور میں زیرعلاج ہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز خان نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس کل 9 افراد آئے تھے جن میں تین افراد جو فوت ہو چکے تھے اور 6افراد زخمی تھے جن میں تین کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ تین زخمی ہسپتال میں داخل ہیں۔

مزیدخبریں