ملتان(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب ملتان میں چیئرمین بلاول بھٹو کی 30ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صائمہ عامر خان اور راضیہ رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے۔ پیپلز پارٹی آج بھی خواتین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خواتین کیلئے ملک کا سب سے بڑا پروگرام انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جوآج بھی جاری ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر سب خواتین نے بلاول بھٹو کی درازی عمر کی دعا بھی کی۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب صائمہ عامر، سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، سٹی صدر عابدہ بخاری، جنرل سیکرٹری نورین حقیر، بیگم بی اے جگر، کشور خان، مہہ جبین ودیگر نے بھی شرکت کی۔
پیپلز پارٹی خواتین سیکرٹریٹ میں بلاول بھٹو کی 30ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
Sep 24, 2018