سربیا،پورے سکول میں اکلوتی طالبہ زیر تعلیم

بلغراد (اے پی پی) سربیا میں ایک ایسا سکول موجود ہے جس میں صرف ایک بچی زیرتعلیم ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوب مشرقی سربیا گاڈزین میں ڈوکاٹ کے مقام پر یہ سکول حال ہی میں کھلا ہے۔ اس میں صرف ایک طالبہ ہے جس کا نام نیکولینا نیکولینگ ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سکول میں چوتھی جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔ اگر یہاں پر اور کوئی بچہ نہ داخل ہوا تب بھی اکلوتی طالبہ اپنا تعلیمی مشن جاری رکھے گی۔ نیکولینا کی عمر سات سال ہے اور وہ اس وقت پہلی جماعت میں ہے۔سکول کی معلمہ ملیکا میکگ نے اناطولیہ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ سکول میں صرف ایک بچی زیرتعلیم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...