بھارت نے ایک بار پھرامن کے قیام کی کوشش کوثبوتاژ کردیا: سید علی گیلانی

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر منعقدہ کانفرنس میں موجود کشمیری رہنماؤں نے پاکستان سے مذاکرات سے انکار پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔ بھارت کی جانب سے ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کرکے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کیا۔ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کےلیے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن اپنا وفد مقبوضہ وادی میں بھیجے۔ اجلاس میں شامل رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیری آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن