ڈپٹی چیئرمین سینٹ ،سلیم مانڈوی والاکی ترک اور جاپانی وفود سے ملاقات

کراچی(پ ر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کے وفد نے ترکی کے اسپیکر مصطفی ٰسنتوپ سے یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی حمایت کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے مصطفی سنتوپ نے قبول کرلیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ پاکستان اور ترکی نے تعلیم ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد عارف سے ملاقات کی ہے. ملاقات یورو ایشیئن کانفرنس کی سائیڈ لائن پر کی گئی. سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں سینیٹ کا تین رکنی وفد یورو ایشیئن کانفرنس میں شرکت کررہا ہے . سینیٹ کے وفد میں سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں. سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملائیشیاء کے اسپیکر سے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور قرار داد مسودہ بھی شیئر کیا. سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے , بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے. ملائیشیاء کا ایک وفد اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...