لاہور(پ ر) سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ محکمہ زراعت زاہد سلیم گوندل کی جانب سے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کو محکمہ کے امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری زراعت محبوب عالم ، چیئرمین پنجاب ایگریکلچرمارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا)نویدانوربھنڈر ،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات رفیق اختر ، ایڈوائزر وزیر زراعت شاہدقادرسمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔ وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے بریفنگ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس ، پھلوں اورسبزیوں کا ریٹ نکالنا اور اان کی دکانوں اورمنڈیوں تک بروقت فراہمی مارکیٹ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے سر انجام دیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت رحیم یار خان ،ملتان ،وہاڑی ،چشتیاں،جلالپور پیر والا، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال ، چیچہ وطنی اور میلسی میں دس ماڈل مارکیٹ کمیٹیوں کو اپ گریڈ کیا جارہاہے جس پر تقریباً200ملین روپے خرچ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کسان کو اس کی فصل کا صحیح معاوضہ دیگی اور اس کے ساتھ عوام کوناجائز منافع خوروں سے بچانے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مارکیٹ کمیٹیوں کواپ گریڈ کیاجارہاہے :نعمان لنگڑیال
Sep 24, 2019