اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر نے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسر کا سوشل میڈیا کا استعمال باعث تشویش ہے۔ ایسے افسروں کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ جوڈیشل افسران کا ٹوئٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، خلاف ورزی کرنے والے جوڈیشل افسروں کے خلاف کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...