لاہور(وائس آف ایشیا) پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کے پہلے 2ٹی ٹونٹی میچز کی 500 روپے والی ٹکٹیں ختم ہوگئیں جب کہ تیسرے ٹی ٹونٹی کی ٹکٹیں بھی کم ہی رہ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم،لاہور میں ایک مرتبہ پھر چھکے اور چوکوں کی بارش دیکھنے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکٹوں کی خریداری میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے میچ کا 500 اور 1500 روپے والا ٹکٹ ختم ہوگیا جب کہ 3000 سے5000 والا اب بھی دستیاب ہے۔دوسری جانب مہمان ٹیم کی آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹر میں تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پویلینز کی چھتوں کی مرمت کے ساتھ رنگ و روغن کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے جب کہ سٹینڈز میں لگی کرسیوں کو بھی چمکایا جارہا ہے۔آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔