ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے دوسری جگہ ملازمت کی شق تبدیل کرنے پر غور

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے کسی دوسری جگہ ملازمت کی شق تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ کرکٹرز کی طرف سے تحفظات سامنے آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کنٹریکٹ میں ترمیم کرنے پر غور کر رہاہے۔پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ پیش کئے تھے۔ کنٹریکٹ کی ایک شق میں لکھا تھا کہ کرکٹرز کسی جگہ کام نہیں کر سکیں گے کنٹریکٹ کی اس شق کی وجہ سے کرکٹرز پریشان اورکنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا سوچ رہے تھے۔ کرکٹرز کی طرف سے اس شق کی مخالفت کے بعد نے کنٹریکٹ میں تبدیلی کر کے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...