لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سرزنش کی ہے۔اتوار کو بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی جنوبی افریقہ بلے باز بیورن ہینڈرکس سے جان بوجھ کر نامناسب طریقے سے ٹکرائے تھے جس پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی۔کوہلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں شامل کر دیا گیا ہے۔