ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 ستمبر، تیسرا 29 ستمبر، چوتھا یکم نومبر اور پانچواں 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔