لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے رجسٹرڈ کرکٹرز کو نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا ہے۔ 19 اگست سے نافذ العمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔لہذا ایسی کسی بھی ڈی فنکشنل ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا۔