لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بھارت سے علاقائی و عالمی امن کو بچانے کا آخری موقع ہے۔ اقوام متحدہ سے کسی اچھی خبر کی توقع خود فریبی ہو گی۔ دنیا کے منصفوں کو کشمیر میں بہتے لہو کا شور سننا ہو گا۔ اس وقت ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ قومی یکجہتی کے بغیر کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا۔ حکومت پارلیمان کی بجائے آرڈیننس کے سہارے چل رہی ہے۔ ایک سال کے دوران پارلیمنٹ میں صرف سات بل منظور ہوئے۔ فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ لگتا ہے عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے پر بھی یوٹرن لے لیا ہے۔ اس وقت سیاسی جنگ چھوڑ کر کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔