مختلف تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے خصوصی لیکچرز

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیاجس میں طالبعلموں کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی دی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کے ناسور کا شکار بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے پولیس افسران کوتعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن