اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر ملک نے سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کرنے کی ایک اوردرخواست دائر کر دی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا, ڈاکٹرز نے دو اسٹنٹس ڈالے ہیں اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فل کورٹ میں شامل ایک جج بیرون ملک ہیں وہ 28 ستمبر کو واپس آئینگے۔ عدالت میڈیکل گرائونڈز پرکیس کی سماعت ملتوی کرے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی منیر اے ملک کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے رخصت دینے کی اجازت مانگی تھی عدالت نے ان کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے قراردیا تھا کہ لارجر بینچ یا فل کورٹ میں مقرر مقدمات میں رخصت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے آج درخواستوں پر سماعت کرنی ہے۔
صدارتی ریفرنس کی آج سماعت‘ جسٹس فائز کے وکیل نے ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی
Sep 24, 2019