ٹرمپ کا جھکائو بھارت کی طرف، ثالثی بے سود ہے: وزیراعظم آزادکشمیر

لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی پر ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے۔ اقوام متحدہ کو قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہئیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ثالثی کی بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکہ کو 60ء کی دہائی کی طرح اپنا حامی ملک بنانا چاہیے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے بھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہئیں۔ سپر پاور ممالک کی ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کشمیر ہمیں ایک دن میں حاصل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...