تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر حسن روحانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے پہلے سے بلیک لسٹ کئے ہوئے اداروں پر پابندیاں لگا رہا ہے۔ امریکہ اپنی سخت پابندیوں سے ایران پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔ ایرانی عوام نے امریکی پابندیوں کے خلاف کامیاب مزاحمت کی ہے۔ خلیج میں امن کیلئے ایران کی جانب سے ایک اتحاد کی تجویز ہے۔ اس اتحاد میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے تمام ممالک کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے سے باہر نکل کر امریکہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔