اسلام آباد (نامہ نگار) جعلی اکائونٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیب دفتر پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے نیب سے مقدمے کا سوالنامہ مانگ لیا ہے۔ نیب پنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 24ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے اور مقدمے کا سوالنامہ ارسال کر دیا جائے۔ دوسری جانب نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ نیب پنڈی نے مراد علی شاہ کو بھی17ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلی سندھ پیش نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے نیب نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی تحقیقات میں مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب پیشی سے معذرت، مہلت، سوالنامہ طلب کر لیا
Sep 24, 2019