ہٹیاں بالا‘سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی سب ڈویژن وادی لیپہ کے نواحی سرحدی دیہاتوں کیسرکوٹ ،ملک پورا میں گھاس کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے پھینکے گئے کلسٹر بم برآمد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج نے اگست اور اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف دیہاتوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے کلسٹر بم بھی سرحدی علاقوں میں پھینکے گذشتہ روز مقامی لوگوں کو گھاس کٹائی کے دوران جیسے ہی کلسٹر بم نظر آئے تو انھوں نے کلسٹر بموں کو ہاتھ لگانے سے گریز کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی اور متعلقہ ادارے فوری موقعہ پر پہنچ گئے ارد گرد کے علاقہ کا بھی معائنہ کیا اور بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا یاد رہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر کی سول آبادی کو نشانہ بناتے وقت متعدد مرتبہ کلسٹر بم پھینک چکی ہے تانکہ کوئی بچہ یا بڑا اسے اپنے ہاتھ میں اٹھائے اور وہ تباہی پھیلا دے ذمہ داران نے اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے لوگوں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ کوئی بھی کھلونا نما شہ دیکھتے ہی اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور ایسی چیزوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے واضع رہے کہ چند ہفتے قبل نیلم ویلی میں ہندوستانی فوج کی جانب سے پھینکے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے ہٹیاں ڈوپٹہ کے تین شہری شہید ہوئے تھے
وادی لیپہ ‘گھاس کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے پھینکے کلسٹر بم برآمد
Sep 24, 2019