بابو سرٹاپ حادثہ: 10 جوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ، آرمی چیف بھی شریک ہوئے

Sep 24, 2019

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)بابوسر ٹاپ حادثہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ حکام اور شخصیات نے شرکت کی۔ نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے روز سکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بابوسر ٹاپ کے قریب پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور 10 فوجی جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ آرمی نے فوری امدادی کارروائیاں کیں، زخمیوں کو گلگت پہنچایا اور میتیں بھی منتقل کیں۔ دیگر افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں