میرپور خاص (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے ڈگری میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ڈگری کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔ نومولود بچے کے دو سر ہیں لیکن ہاتھ پیر سمیت باقی جسم نارمل ہے۔ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر منصور کے مطابق بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ بچے کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث اسے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
میرپور خاص میں دو سر والے بچے کی پیدائش‘ تشویشناک حالت میں کراچی منتقل
Sep 24, 2019