گلشن اقبال، ہڈیارہ سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے، شہری لاکھوں روپے سے محروم

Sep 24, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ میں فاروق کے گھر سے 3 لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ہڈیارہ کے علاقہ میں ضیاء کے اہل خانہ سے 2 لاکھ60ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، موچی گیٹ کے علاقہ میں شہزاد کے گھر سے1 لاکھ 35ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر سامان، ہربنس پورہ کے علاقہ میں جاوید کے اہل خانہ سے 1لاکھ40ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،کا ہنہ کے علاقہ میںسر فر ازکے گھر سے 1 لاکھ65ہز ار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،رائیو نڈ کے علاقہ میں یو سف کے اہل خانہ سے50ہزارروپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان جبکہ چو ہنگ کے علا قہ میںند یم سے60 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔لاری اڈہ سے گاڑی جبکہ مستی گیٹ ،شاہدرہ ٹائون ،مسلم ٹائون داتا دربار، شاد باغ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزیدخبریں