نوجوان کو دہکتے کوئلوں پر چلانے کے واقعہ کا تعلق عثمان بزدار کے حلقے سے نہیں

Sep 24, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے کہا ہے کہ نوجوان کو دہکتے کوئلوں پر چلانے کے واقعہ کا تعلق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حلقے سے نہیں ہے اورا س ضمن میں بعض میڈیا پر نشر ہونے والی خبر میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں