لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے جنونی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے پیچھے پڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے امریکہ اور کینیڈا میں کنسرٹ کے خلاف دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ راحت فتح علی خان کے پروموٹرز پر کنسرٹ منسوخ کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔