بھیرہ‘ جہلم(نامہ نگار) موٹروے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 6 عزادار جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لئے سرگودھا سے ماتمی قافلہ بذریعہ بس تلہ گنگ جا رہا تھا کہ کلرکہار کے قریب راولپنڈی سے آنے والا ٹرالہ بریک فیل ہو جانے سے موٹر وے کا ڈیوائیڈر توڑتا ہوا بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں چار عزادار موقع پر جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے ٹراما سنٹر جا کر دم توڑ دیا۔ موٹروے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو کلر کہار اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی نازک بیان کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں رحیم یارخان کا غلام عباس، محمد ظریف اور دو نامعلوم جبکہ زخمیوں میں سرگودھا کا علی رضا، ارسلان، وسیم عباس، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن، ایم شامی، حیدر، وحیداللہ اور سمیع اللہ علی پور سیداں، بھیرہ کا ندیم، بھلوال کا نعیم دبیر، فیاض، سمیع اللہ اور قیصر وغیرہ شامل ہیں۔