بارش کا پانی محفوظ رکھنے کیلئے جوڈیشل واٹر کمشن سے تجاویز طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کو محفوظ کرنے کا تِحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق جوڈیشل واٹر کمشن سے تجاویز طلب کر لیں۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم جاری کیا۔3صفحات پر فیصلے میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق جوڈیشل واٹر کمیشن کوتجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے آئندہ مون سون سے قبل بارش کے پانی کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے زیر زمین آلودہ پانی پھینکنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے سیکرٹری اوقاف کو مختص فنڈز ریلیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن