لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کے لیے دوران سروس ٹریننگ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے ماتحت عدالت کے 75ججز کی ٹریننگ کی منظوری دیدی۔ ٹریننگ میں حصہ لینے والوں میں 25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 50 سول ججز شامل ہیں۔75ججز کا ٹریننگ سیشن 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 6 روزہ ٹریننگ سیشن کی افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس سردار شمیم خان خطاب کریں گے۔
نوکری کے دوران ٹریننگ نہ لینے والے ججز کو ترقی نہیں ملے گی: ہائیکورٹ
Sep 24, 2019