لاہور (وقائع نگار خصوصی) میڈیکل کالجز میں داخلے کی نئی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست برطانوی اور پاکستانی شہریت رکھنے والی تین بہنوں نے دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئی پالیسی میں اوورسیز پاکستانی طلبہ سے نا انصافی کی گئی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستوں پر غیر ملکی تعلیم لازمی کر دی گئی۔ پرانی پالیسی کے باعث پاکستان سے ایف ایس سی کی پالیسی کی تبدیلی ہمارے دو سال برباد کر دے گی۔ عدالت پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی کالعدم قرار دے۔