جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) ہیر وارث شاہ کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 221 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا‘ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود ، رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان ،ڈپٹی کمشنر سید طارق محمودبخاری ، ڈی پی او غازی صلاح الدین ،اے ڈی سی جی واصف بشیر کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ ،ڈی ایس پی سٹی ناصر حنیف خان ، ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون ، ہارون اکبر خان، سیٹھ مختار احمد نے دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔ اس موقع پر مینجر دربار احسان المالک، آصف جٹ سہوتہ ، صدر پریس کلب رانا خضر حیات، جنرل سیکرٹری شہباز احمد، حاجی سلطان حمید راہی ، محمد شفیق بزمی، سیف الرحمن سیفی ، طار ق بشیر خان، وقاص علی چوہان ،ایاز حسین کھیڑا، بلال احمد، شیخ ثناء اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔ دعائے مغفرت بھی کی گئی اور بعدازاںصوبائی وزیر میاں خالد محمود نے خان شیر اکبر خان ،ڈپٹی کمشنر طارق محمودبخاری، ڈی پی او غازی صلاح الدین، ڈی ایس پی ناصر حنیف خان کے ہمراہ زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمود نے کہاکہ اولیا ء اللہ دین اسلام کی ترویج واشاعت کیساتھ ساتھ امن ،بھائی چارہ، رواداری کے پیغام کو بھی عام کیا ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر قیام امن کو یقینی بناسکتے ہیں اور اولیاء اللہ کی تعلیمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پیر سید وارث شاہ کے دربار کی تزئین وآرائش اور لائبریری کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سید وارث شاہؒ کے 221 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات شروع
Sep 24, 2019