واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب سے تیل کی فراہمی میں کمی آنے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت بڑھ کر فی بیرل 65.50 ڈالر ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز میں تیل کی قیمت فی بیرل 58.61 ڈالر ہوگئی۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل کے برآمدکار سعودی عرب کی عالمی مارکیٹ کو رواں ماہ کے آخر تک اپنی پوری پیداوار بحال کرنے کی یقین دہانی کے باوجود خریدار اور تاجر کی تشویش برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول مزید مہنگا 655 ڈالر بیرل ہوگیا
Sep 24, 2019