مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبہ العیزریہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے ۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے عملہ نے العیزریہ قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 15 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ تمام زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی ۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی ربڑ کی گولیوں سے 4 سے فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے 11 فلسطینی دم گھنٹے بے ہوش اور زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ مشرقی بیت المقدس کے العیزریہ اور ابو دیس قصبوں میں روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں اور گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسرائیلی قابض فوج نے عیسویہ میں واقع سکول سے واپسی کے دوران 16 سالہ محمد ریاض ابو الحمص کو گرفتار کرلیا۔