افغانستان کی پولیس کو سب سے زیادہ حملوں کا سامنا ہے: وزیرداخلہ

کابل ( انٹر نیشنل ڈیسک )افغانستان کے وزیر داخلہ مسعود اندرابی کا کہنا ہے کہ ملکی پولیس کو عسکریت پسندوں کے حملوں کا سب سے زیادہ سامنا رہتا ہے۔ ان کے بقول حالیہ عرصے میں حکومتی فورسز پر ہوئے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں ستر فیصد پولیس اہلکار ہیں۔ اندرابی اس وقت پولیس کی تشکیل نو کے عمل میں بھی مصروف ہیں۔ اِس تناظر میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے کو ایک محدود مدت میں تبدیل کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ انہوں نے نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی اور اْن کی تربیت کے نئے پروگرام کو شروع کرنے کا بھی بتایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...