جے ڈبلیو‘ ڈہرکی شوگر ملز کا کبھی حصہ نہیں رہا علی ترین کا ایف آئی اے طلبی پر جواب 

Sep 24, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جہانگیر ترین کے بیٹے نے ایف آئی اے طلبی پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ جے ڈبلیو شوگر ملز ڈہری شوگر ملز کا حصہ کبھی نہیں رہا۔فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ملز ایڈمنسٹریشن کا حصہ ہے کبھی بھی نہیں رہا، میری حیثیت جے ڈبلیو ڈی میں صرف شیئر ہولڈر کی ہے۔

مزیدخبریں